پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر

خلیج اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں جسٹس منیب اختر حلف لیں گے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بیرون ملک دورے کے باعث جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 22 سے 26 اپریل تک وفد کے ہمراہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جبکہ جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید بھی اس وفد کا حصہ ہوں گے۔

جوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس کی تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ 2 مئی کو ہونے والا اجلاس اب 19 مئی کو منعقد ہوگا جس میں لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button