پاکستانی خبریں

26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

خلیج اردو
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں عدالت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ساتویں بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت میں سماعت کے دوران علیمہ خان کے 30 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس پیش نہ کرنے والے 4 بینکوں کے خلاف عدالت نے توہینِ عدالت کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔

کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button