
خلیج اردو
کراچی: معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بار موضوع ان کے ملبوسات یا بولڈ انداز نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں ممکنہ طور پر آنے والی نئی تبدیلی ہے، جس نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔
حال ہی میں علیزے نے انسٹاگرام پر متعدد اسٹوریز شیئر کیں، جن میں انہیں ایک نامعلوم مرد کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا گیا۔ ایک تصویر میں وہ اس شخص کے کندھے پر ہاتھ رکھے نظر آئیں، جس کے ساتھ دو نیلے دل والے ایموجیز بھی شیئر کیے گئے، جب کہ ایک اور ویڈیو میں وہ شخص علیزے کے لیے کھانا پیش کرتا دکھائی دیا۔
سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی ویڈیو وہ تھی جس میں صبح کے وقت ایک شخص ان کے کمرے میں ورزش کرتا نظر آتا ہے اور علیزے کی آواز سنائی دیتی ہے کہ ’’صبح کے آٹھ بج رہے ہیں‘‘ اور وہ اس شخص کو آرام کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔
ان پوسٹس نے سوشل میڈیا پر چہ میگوئیوں کا طوفان کھڑا کر دیا۔ کئی صارفین کا ماننا ہے کہ علیزے شاہ کسی نئے رومانوی رشتے میں بندھ چکی ہیں، جب کہ کچھ فینز کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے اس ’’مسٹری مین‘‘ کو باضابطہ طور پر متعارف کروائیں گی۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ نے اب تک ان ویڈیوز یا کسی بھی رومانوی تعلق کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید، جس کی وجہ سے فینز کے درمیان تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر مرکزِ نگاہ بنی ہوں، مگر اس بار ان کی نجی زندگی کا یہ پہلو ایک نئے انداز میں سامنے آیا ہے۔ آیا واقعی یہ کوئی نیا رشتہ ہے یا صرف دوستوں کے ساتھ بیتایا گیا ایک لمحہ، اس کا جواب آنے والا وقت دے گا۔







