پاکستانی خبریں

دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے، ترجمان پاک فوج

خلیج اردو
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ ایک شخص کی دہشت گردی کی سزا پورے علاقے یا گاؤں کو نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں جاری آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں کا خاتمہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اب خود بتا رہے ہیں کہ یہاں دہشت گرد موجود ہیں اور یہ ان کے سہولت کار ہیں، کسی علاقے کو خالی کرکے واپس جانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ عوام کی شراکت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

خصوصی نشست میں فوجی قربانیوں، میجر محمد انور کاکڑ کی خدمات اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

Army Spokesperson warns facilitators of terrorists of consequences

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button