پاکستانی خبریں

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی

خلیج اردو
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر کے واقعات سے متعلق 29 مقدمات میں سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی ہے۔ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود تفتیشی افسر نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کو تفتیش میں شامل نہیں کیا۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیش اس وقت ہی ممکن ہے جب ان کے شوہر، بانی تحریک انصاف، کی موجودگی بھی یقینی ہو۔

عدالت نے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت 12 اگست کو مقرر کر دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button