پاکستانی خبریں

پاک بھارت تناؤ میں کمی کے لیے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی پاکستان پہنچ گئے

خلیج اردو
اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی آج پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کا استقبال پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام نے کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقاتیں کل سے شیڈول ہیں، جن میں وہ پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے باقاعدہ دوطرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button