پاکستانی خبریں

زرعی اسکالرشپ پروگرام کے تحت چینی جامعات میں پاکستانی طلبہ کی شمولیت، وزیراعظم کا طلبہ کو دوطرفہ تعلقات کا سفیر بننے کا مشورہ

خلیج اردو
اسلام آباد:
 وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ زرعی اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبہ بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان دوستی کا پُل بنیں گے۔ اس پروگرام کے تحت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو چین بھیجا جائے گا جہاں وہ جدید زرعی تعلیم حاصل کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، خاص طور پر آئی ایم ایف پروگرام کے دوران بھی چین کا تعاون مثالی رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صرف دو صوبے ترقی کریں گے تو یہ پاکستان کی نہیں، صرف ان دو صوبوں کی ترقی ہوگی۔ پاکستان کی ترقی اس وقت ممکن ہے جب چاروں صوبے اجتماعی طور پر ترقی کریں۔

چینی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی سفارتی پالیسی کا مقصد اپنے ہمسایہ ممالک سے دوستانہ اور شراکت دارانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، اور ہم پرامن، خوشحال اور شمولیتی ہمسائیگی کے اصولوں پر کاربند رہیں گے۔

یہ اسکالرشپ پروگرام نہ صرف زرعی شعبے میں مہارت حاصل کرنے کا موقع دے گا بلکہ دو ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی رشتوں کو بھی مضبوط بنائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button