پاکستانی خبریں

کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری قتل، مشتعل عوام نے ڈاکو کو زندہ جلا دیا

خلیج اردو

کراچی: شہر میں ایک ڈکیتی کے واقعے کے دوران شہری کی مزاحمت پر ایک شخص قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد مشتعل عوام نے پکڑے گئے ڈاکو کو پول سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔

موصولہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے آگ لگنے کے بعد خود کو آزاد کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس موقع پر پہنچ کر مٹی ڈال کر اسے بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

بعد ازاں ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دورانِ علاج وہ ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button