
خلیج اردو
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو معمول کے مطابق تمام کھانے پینے کے لوازمات فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا، "جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہو، وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے؟” انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو وہ تمام کھانے مہیا کیے جا رہے ہیں، جو ان کی خواہش کے مطابق ہوتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے کہ ان کے آقا کو جیل میں کھانا نہیں مل رہا۔”






