
خلیج اردو
اسلام آباد: اسپیشل عدالت سنٹرل ایف آئی اے اسلام آباد نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ان کے بچوں سے فون پر بات کرنے اور ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ یہ اقدامات عدالتی احکامات کے مطابق من و عن عمل میں لائے جائیں اور اس کی رپورٹ 28 اپریل کو عدالت میں پیش کی جائے۔
فیصلے کے مطابق یہ سہولت بنیادی انسانی حقوق کے دائرہ کار میں آتی ہے، جس پر جیل حکام کی جانب سے تاخیر یا غفلت ناقابل قبول ہوگی۔






