پاکستانی خبریں

کم ہوتی مہنگائی کو پھر ریورس گیئر لگ گیا،،، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 31.4فیصد تک پہنچ گئی، جو 4ماہ بعد سب سے بلند ترین سطح ہے

خلیج اردو

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی رفتار میں ایک بار پھرتیز  ہوگئی،،، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح  31.4فیصد تک پہنچ گئی،،،  جو چار ماہ کے بعد سب سے بلند ترین سطح  ہے

 

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کیلئے مہنگائی کا ہدف 21 فیصد مقرر کیا تھا،،، تاہم پہلی سہ ماہی کے دوران یہ29فیصد سے بھی تجاوز کر چکی ہے،،، اگست کی نسبت ستمبرمیں مہنگائی 2فیصد بڑھی۔

 

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال ستمبر کی نسبت رواں سال ستمبر کے دوران چینی، آٹا، مصالحے اور چائے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،، ایک سال میں چینی 90فیصد،، آٹا 82فیصد،،، مصالحہ جات 79فیصد،،، چائے کی پتی 73فیصد مہنگی ہوئی،

 

گڑ کی قیمت میں 69فیصد،، چاول64فیصد،،، دالوں کی قیمت میں 56 فیصد اضافہ ہوگئی،،، پھل اور گندم کی بنی اشیا 49فیصد، مشروبات 46فیصد اور خشک دودھ 40فیصد تک مہنگا ہوا۔

 

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 40فیصد، تازہ سبزیاں11 فیصد، چینی 10فیصد مہنگی ہوئی،،، اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات، گاڑیوں، گھروں کے کرائے اور کمیونی کیشن آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button