
خلیج اردو
اسلام آباد: نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ گندم، چینی، یوریا اور پٹرولیم کی اسمگلنگ کو روکا۔ کوئی کتنا بھی بڑا آدمی ہو کسی کے لیے کوئی سافٹ رسپونس نہیں رہا۔ یہ کہنا کہ سمگلنگ میں سیکورٹی فورسز ملوث نہیں، درست نہیں۔
آرمی چیف نے واضع کہا کہ نہ صرف کورٹ مارشل ہونگے بلکہ جیل میں بھی بھیجا جائے گا۔ وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی بولے انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری، ہم معاونت کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
سمگلنگ اور غیرقانونی کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ۔ مثبت نتائج سامنے آنے لگے ۔ نگران وزیر داخلہ اور نگران وزیر اطلاعت نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی کے اعدادوشمار سامنے رکھ گئے۔
سرفراز بگٹی نے بتایا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر متعلقہ اداروں نے شوگر ، ڈالر،گندم سمیت ہر چیز کے حوالے سے پہلے ڈیٹا جمع کیا، نظر رکھی اور پھر سخت آپریشن کیا،
نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ ۔ آرمی چیف نے واضع کہا کہ اگر فوج کے افسر ملوث ہوں گے تو نہ صرف کورٹ مارشل ہونگے بلکہ متعلقہ افسران کو جیل میں بھی بھیجا جائے گا
اس موقع مرتضی سولنگی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر مناسب جواب الیکشن کمیشن دے گا، انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں ہم معاونت کے ذمہ دار ہیں۔
سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔وزرا کا کہنا تھا کہ ہم روزمرہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی چیزوں کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، ہمیں اپنی کارکردگی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔