
خلیج اردو
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر کی پہلگام حملے پر پریس کانفرنس نے بھارت کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھول دی۔ بھارتی حکومت اور فوج کی جانب سے حملے کے حقائق کو جھٹلانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو گئی ہیں۔ کانگریس کے سینئر رہنما وجے ودیتیوار نے کھل کر بی جے پی حکومت اور بھارتی افواج کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے سوالات اٹھائے ہیں۔
بھارتی سول سوسائٹی اور مختلف اپوزیشن رہنماؤں نے بھی بھارتی فوج کی کارکردگی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے، جبکہ بھارتی میڈیا نے سچ بولنے والی آوازوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں تاکہ حقائق عوام تک نہ پہنچ سکیں۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی موجودہ بوکھلاہٹ اس بات کی عکاس ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حملے کے پس پردہ حقائق کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ماہرین کے مطابق مودی سرکار کو اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر کے حقیقت پسندانہ پالیسی اپنانی چاہیے، تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔






