پاکستانی خبریں

صدر مملکت نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کادورہ کیا ہے جہاں انہیں ایچ آئی ٹی کی استعدادکار،پیداواری صلاحیت اور ریسرچ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

خلیج اردو

راولپنڈی: پاکستان کے صدرعارف علوی نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، صدر کو ایچ آئی ٹی کی استعداد کار، پیداواری صلاحیتوں، سمیت ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے منصوبوں اور بہتری کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا، صدرمملکت نے مختلف فیکٹریوں کا دورہ کرکے جاری منصوبوں کا مشاہدہ کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر نے جاری منصوبوں بشمول بلٹ پروفنگ اور فوجی گاڑیوں کی آئی ای ڈیز سے تحفظ سمیت ٹینک اور آرٹلری گن کے بیرل اور سسٹمز کی تیاری میں خصوصی دلچسپی لی، انہوں نے فوجی گاڑیوں اور ان کے نظام کیلئے مقامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں خود انحصاری کی کوششوں کو سراہا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ڈاکٹر عارف علوی نے ایچ آئی ٹی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایچ آئی ٹی کو جدید دفاعی پیداوار کا ادارہ بنانے کے عزم کو سراہا تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

 

قبل ازیں آمد پر ایچ آئی ٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button