خلیج اردو
اسلام آباد – 16 جولائی 2025
قومی سائبر کرائم اتھارٹی لاہور زون نے مبینہ طور پر ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام میں علیمہ خان کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق علیمہ خان کو 17 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طلبی کا مقصد علیمہ خان کا دفاع میں بیان ریکارڈ کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان پر ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جس پر وضاحت کے لیے قانونی تقاضے کے تحت انہیں موقع دیا جا رہا ہے۔
نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر علیمہ خان مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئیں تو اسے یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔







