
خلیج اردو
ڈیٹا لائن: 04 ستمبر 2025
اسلام آباد: افغانستان کے ہندوکش ریجن میں زلزلہ آیا جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 111 کلومیٹر رہی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان بتایا گیا ہے۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پشاور، مانسہرہ، ہنگو، ایبٹ آباد اور سوات میں جھٹکے محسوس ہوئے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور مالاکنڈ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے زلزلے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں اور عوام سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔







