
خلیج اردو
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف دھمکی آمیز بیان کے کیس میں انہیں کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کے وکیل کی حاضری سے استثنیٰ صرف اسی دن کے لیے منظور کی گئی ہے۔
یہ کیس حویلیاں جلسے کے دوران سرکاری افسروں کو دھمکیاں دینے کے الزام سے متعلق زیرِ سماعت ہے اور کمیشن اس معاملے کی تحقیقات جاری رکھے گا۔






