پاکستانی خبریں

نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی

خلیج اردو
نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب مسلم لیگ ن کے امیدواروں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کیا ہے، جو ملکی مستقبل کے لیے مثبت قدم ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button