پاکستانی خبریں

بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اسحاق ڈار، امریکی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ہنگامی رابطہ

خلیج اردو
امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ہنگامی رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ کو واضح طور پر پیغام دیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کے تمام دروازے کھلے ہیں، لیکن اگر بھارت نے بات بڑھائی تو پاکستان مزید خاموش نہیں رہ سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button