پاکستانی خبریں

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت ابتک پاکستان نے کیا کارروائی کی ہے؟ پاکستان کا بھارتی جارحیت کے جواب میں زبردست کارروائی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے خلاف طاقتور جوابی کارروائی کی ہے جس میں 26 بھارتی فوجی مراکز کو تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان نے فتح 1 میزائل سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کے مختلف فضائی اڈے، فوجی تنصیبات اور اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنایا۔ ان میں پٹھان کوٹ، سورت گڑھ، جالندھر، اور گجرات کے ایئربیس شامل ہیں، جبکہ سری نگر میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

پاکستان نے بھارت کے کئی حساس فوجی مراکز جیسے کہ براہموس میزائل سٹوریج سائیٹ، ادھم پور ایئر ڈیفنس سسٹم، اور راجستھان فوجی تنصیبات کو تباہ کیا۔ اس کے علاوہ، بھارت کی اہم ویب سائٹس اور سسٹمز بھی ہیک کر لئے گئے جن میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ، کرائم ریسرچ انوسٹی گیشن ایجنسی، اور بھارت کے دیگر اہم ادارے شامل ہیں۔ پاکستان نے بھارتی بجلی کے گرڈز کو بھی ناکارہ بنا دیا جس سے پورے بھارت میں اندھیرا چھا گیا۔

پاکستانی فضائیہ نے بھارتی سیٹلائٹس کو جام کر دیا اور دشمن کے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو زبردست نقصان پہنچایا۔ اس کارروائی کے دوران پاکستانی ڈرونز نے دہلی اور گجرات کے مختلف علاقوں میں تین گھنٹے تک پروازیں کیں، جس سے بھارت میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی افواج نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور امن کے لیے خاموشی اختیار کرنے کے باوجود اب مزید کسی اشتعال کا جواب خاموش نہیں رہ سکے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button