پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا سے مستعفی وزیر شکیل خان کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر 20 کروڑ رشوت لینے کا الزام

خلیج اردو
پشاور:خیبرپختونخوا کابینہ سے مستعفی وزیر شکیل خان کا مبینہ تحریری جواب سامنے آگیا۔ تحریری جواب میں علی امین پر 20 کروڑ روپے لینے کا الزام لگایا ہے۔

 

اپنے جواب میں شکیل خان نے لکھا ہے کہ ا گلے ہفتے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، ان کے سامنے تمام حقائق رکھوں گا، تحریری جواب خیبرپختونخوا گڈ گورننس کمیٹی کودیا گیا ہے۔

 

شکیل خان نے ٹویٹ میں لکھاکبھی نظریے پر کمپرومائز نہیں کروں گا،سچائی قوم کے سامنے رکھوں گا،لگتا ہے صوبے میں ہماری حکومت ہے لیکن نظام کوئی اور چلا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پختونخوا کی حکومت ایک سیکرٹری تک تبدیل نہیں کر سکتی نہ کوئی سیکرٹری کام کر رہا ہے،یہ جنگ میری اکیلی نہیں بلکہ یہ صوبے کی جنگ ہے،صوبے سے جو بھی غداری کرے گا اسے بےنقاب کرونگا۔

 

صوبے میں لوٹ مار کرپشن اور بد انتظامی کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔ سابق وزرائے اعلیٰ پرویز ‏خٹک اور محمود خان کے کارناموں کو بھی بےنقاب کیا تھا۔جس پر مجھے وزارت سے نکالا گیا تھا،وقت نے ثابت کیا کون سچا اور کون جھوٹا تھا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button