پاکستانی خبریں

اعلیٰ فوجی پروٹوکول، اعزازی مقام اور غیر معمولی وقار کا حامل عہدہ فیلڈ مارشل کیا ہوتا ہے؟

خلیج اردو
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان میں غیر معمولی عسکری خدمات کے اعتراف میں فیلڈ مارشل کے اعلیٰ فوجی عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ وہ پاکستان کے دوسرے فوجی سربراہ ہیں جنہیں یہ رینک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 1958 میں جنرل ایوب خان کو فیلڈ مارشل کے رینک پر ترقی دی گئی تھی۔

فیلڈ مارشل کا رینک پانچ ستاروں پر مشتمل ہوتا ہے اور اسے آرمی میں سب سے بلند ترین رینک تصور کیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز عموماً جنگی کامیابی یا قومی سطح پر غیر معمولی خدمات کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ فیلڈ مارشل کو اعلیٰ فوجی پروٹوکول، اعزازی مقام اور غیر معمولی وقار حاصل ہوتا ہے، تاہم آئینی طور پر اس عہدے کے لیے مخصوص اختیارات درج نہیں کیے گئے۔

فیلڈ مارشل آرمی کے تمام افسروں سے سینیئر ہوتا ہے، لیکن عموماً اس کے پاس عملی کمانڈنگ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم موجودہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چونکہ بدستور آرمی چیف کے منصب پر بھی فائز ہیں، اس لیے ان کے پاس روزمرہ فوجی آپریشنز اور کمانڈنگ اختیارات بدستور موجود رہیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button