
خلیج اردو
پاکستان کی قومی ائیرلائن کے مطابق کراچی سے دوحہ، بحرین، بغداد، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے لیے 18 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ لاہور سے کویت، شارجہ، دوحہ، بحرین اور دبئی کے لیے 18 پروازیں کینسل ہو گئیں۔ اسلام آباد سے 26، پشاور سے 11، سیالکوٹ سے 6 اور ملتان سے 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ فیصل آباد سے جدہ، دبئی، شارجہ اور مدینہ کے لیے 9 پروازیں آپریشنل رہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن نے فجیرہ کے لیے پروازیں 48 گھنٹے کے لیے معطل کر دی ہیں اور اس دوران صرف العین کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔





