پاکستانی خبریں

عوام کو ریلیف : حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال

خلیج اردو

29 ستمبر 2020

اسلام آباد: عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے ورکنگ تیار کر لی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔

 

پاکستان کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویزدی ہے۔ اوگرا نے اپنی سمری میں لکھا ہےکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اسی لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد فی لٹر کمی کی جائے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے تک فی لٹرکمی کی تجویز دی گئی ہے۔

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی اعلان بدھ کو کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button