پاکستانی خبریں

ملک میں گرمی کی لہر، پی ڈی ایم اے کا ہیٹ ویو الرٹ جاری

خلیج اردو
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے 30 اپریل تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے

اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔

لسبیلہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button