خلیج اردو
اسلام آباد:وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اے ویزا منظور نہ کروا سکی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری وزارت خارجہ کو بی ویزا فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو پیرا وائز کمنٹس اور مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔ عافیہ صدیقی کے امریکہ میں وکیل مسٹر سمتھ نے بتایا کہ عافیہ کیس میں امریکہ بھیجا گیا وفد 8 روز کے لیے تھا جو پانچ روز تاخیر سے پہنچا۔ پاکستانی وفد کا وقت آج ختم ہوگیا۔ وفد کی واپسی کا وقت آگیا ہے ، امریکہ میں پاکستانی سفیر نے بھی وہاں کوئی ملاقات نہیں کی۔
عدالت نے حکومت اور وزارت خارجہ کی سستی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی طرف سے سستی ہے اور معاملات درست نہیں۔
نمائندہ وزارت خارجہ نے بتایا کہ ڈاکٹر فوزیہ کا ویزا ایمبیسی نے منظور نہ کیا۔ کوشش جاری ہے اور امید ہے جلد لگ جائے گا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی روسٹرم پر آ ئیں اور خط کہ واپسی کا ریکارڈ عدالت کو دکھا دیا ۔موقف اپنایاکہ میرا ویزا لگا ہوا ہے لیکن پاسپورٹ واپس نہیں دے رہے۔ عدالت نے سیکرٹری خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دے دیا۔۔عدالت نے کیس کی سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کر دی۔