
خلیج اردو
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ان کے بیٹوں سے طویل عرصے بعد ٹیلیفون پر گفتگو کا موقع فراہم کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا جس کی بانی پی ٹی آئی نے خود بھی تصدیق کی ہے۔
عمران خان نے گفتگو کے دوران بتایا کہ انہیں اخبارات فراہم کیے جا رہے ہیں اور ٹی وی بھی آن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بچے جلد ان سے ملاقات کے لیے پاکستان آئیں گے، تاہم یہ بھی واضح کیا کہ ان کے بچے سیاست یا کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔





