پاکستانی خبریں

عمران خان تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں،پی ٹی آئی وکیل کا دعویٰ

خلیج اردو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ڈائیلاگ کرنے کے لئے تیار ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے لاہورمیں میڈیاسے گفتگومیں کہا کہ موجودہ ماحول میں بات چیت ہونی چاہیے اور ہوگی،ہم اصولوں پر بات کرنے کو ہر وقت تیار ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط دیا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔

 

مسٹر راجہ نے کہا کہ الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا وہ تمام آپ سب کے سامنے ہیں ،لیکن اگر یہ کہیں کہ سب کچھ اچھا ہے سب بھول جاؤ اور پھر ڈائیلاگ کریں تو یہ ڈائیلاگ کے زمرے میں نہیں آتے۔

 

انہوں نے کہا کہ جو اس ملک کے معاشی مسائل ہیں ان کا حل راتوں رات ممکن نہیں ،،ہتک عزت قانون سوشل میڈیا اور میڈیا پر قدغن لگانے کے لئے لایا گیا ہے۔ہمیں بنیادی حقو ق جو آئین کے ہمیں دئیے ہیں وہ ہمیں دئیے جائیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button