پاکستانی خبریں

مسلم لیگ ن کو سبق سکھا سکتے ہیں، فاروق ستار

خلیج اردو
اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر ہم پیچھے ہٹ گئے تو حکمرانوں کی نام نہاد اکثریت کا پول کھل جائے گا۔

 

میڈیاسے گفتگومیں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کہا کہ ن لیگ نے ماضی کی طرح جان چھڑانے کی کوشش کی تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔

 

ایم کیوایم کی 22 سیٹیں تعداد میں کم ہیں لیکن کردار اہم ہےکراچی اور حیدر آباد کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی۔

 

دیگر سیاسی قوتوں کو بھی ساتھ ملانا ہوگا،ہمیں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر کو بھی سمجھانا ہوگا،سب کو ملکر کام کرنا ہوگا تو مسائل حل ہوں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button