پاکستانی خبریں

قومی اقتصادی کونسل نے اپنے پہلے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پلان کی منظوری دیدی۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں ترقیاتی پلان پر وفاق اور صوبوں میں اتفاق ہو گیا

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس ، کونسل نے سالانہ پلان برائے 25-2024 اور آئندہ مالی سال کیلئے 15 سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کی بھی منظوری دے دی ، وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی پلان 3 ہزار 60 ارب روپے ہو گا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس، چاروں صوبائی وزراء علیٰ کی شرکت ، قومی اقتصادی کونسل نے سالانہ پلان برائے مالی سال 24-2023 کا جائزہ لیا اور منظوری دی، کونسل نے سالانہ پلان برائے 25-2024 کی منظوری بھی دے دی۔اجلاس میں مالی سال 25-2024 کی پبلک انوسٹمنٹ پر بھی غور کیا گیا۔

 

اجلاس میں ایکنیک کی پیشرفت رپورٹ اور سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی اب تک کی پیشرفت رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی پلان 3 ہزار 60 ارب روپے ، جبکہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم 1500 ارب روپے ہو گا۔۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے 100 ارب روپے اور چاروں صوبوں کا ترقیاتی پلان 1560 ارب ہو گا۔

 

نیشنل اکنامک کونسل نے پانچ سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دے دی، آئندہ پانچ سال میں معاشی ترقی کا ہدف اوسطا 5.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی ، بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ میں زراعت کی گروتھ کا ہدف 2 فیصد ، صنعتی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد ،برآمدات کا ہدف 40.5 ارب ڈالر، درآمدات کا ہدف 68.1 ارب ڈالر رکھنے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button