پاکستانی خبریں

عمران خان کسی صورت معافی نہیں مانگیں گے، وکیل سلمان اکرم راجا کا بیان

خلیج اردو
اسلام آباد:سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے طے پا گیا ہے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ان کے تمام حقوق دیے جائیں گے، تاہم شرط عائد کی گئی ہے کہ ملاقات کرنے والے جیل سے باہر آ کر کوئی گفتگو نہیں کریں گے۔

وکیل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ حکام کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، تاہم کسی شخص پر گفتگو کرنے کی مکمل پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ارکان پارلیمنٹ جہاں مناسب سمجھیں گے، اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے، تاہم یہ پابندی صرف بانی کے قریبی رفقا کے حوالے سے ہے۔

اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے۔ جے یو آئی اور سندھ کی جماعتوں سمیت تمام حلقوں سے روابط بڑھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ خوشی کا دن تھا، مگر اس دن بھی گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ لاہور میں پارٹی کارکنوں کو کیک تک کاٹنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button