پاکستانی خبریں

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی وفاقی حکومت پر سخت تنقید

خلیج اردو
پشاور:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور وزراء کی تنخواہیں شہباز سپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کی ملیں حکومت کی ہیں، اسی لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ خام چینی کی درآمد کا شہباز شریف حکومت کا فیصلہ چینی مافیا کو ایک اور ناجائز فائدہ پہنچانے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی جبکہ مہنگائی کے مارے عوام کی عید پھیکی کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button