خلیج اردو:ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن روڈ پر ماں اور 8 سالہ بچہ نہر میں کود گئے۔
ریسکیو کے مطابق واربرٹن روڈ پر 28 سالہ تنزیلہ نے 8 سالہ بچے اسامہ سمیت میراں پور قادرآباد کیو بی نہر میں چھلانگ لگادی، واقعے کی اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیموں نے سخت کوشش کے بعد اسامہ کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کردی جب کہ ماں کی تلاش اندھیرے کی وجہ سے روک دی۔
ریسکیو حکام کا کہناہے کہ دن چڑھنے پر سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا جائےگا، ماں بیٹا کیوں نہر میں کودے، اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔