خلیج اردو: فرانسیسی عدالت نے پیرس حملوں کے مرکزی کردار صالح عبداسلام(Salah Abdeslam) کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نومبر2015 میں ہونے والے پیرس حملوں کے کیس میں فرانسیسی عدالت نے حملوں کے مرکزی مجرم صالح عبداسلام کو عمر قید سنائی جبکہ 19 دیگر افراد کو بھی مجرم قرار دیا۔جن میں سے 6 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مر چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نومبر 2015 کو پیرس میں دہشت گرد حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
13 نومبر 2015 کو پیرس کے بارز، ریسٹورنٹ، نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم اور میوزک وینیو پر ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرائل گزشتہ ستمبر میں شروع ہوا تھا۔