عالمی خبریںپاکستانی خبریں

پہلگام واقع کے بعد بھارت نے آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا

خلیج اردو
اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے مؤقف کو دبانے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا یوٹیوب چینل بلاک کر دیا گیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے کی گئی تقریر بھی یوٹیوب سے ہٹا دی گئی۔

پاکستانی مؤقف نے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے، حتیٰ کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ میڈیا کے بیانیے کی جنگ میں پاکستان برتری لے گیا ہے۔ دفاعی اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔

یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کو ہٹائے جانے کے خلاف اپیل کا حق پاکستان کو حاصل ہے۔ دوسری جانب عوامی اور سفارتی حلقوں نے اس اقدام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے حقائق چھپانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button