پاکستانی خبریں

بھارت نے تاریخی غلطی کی، قوم متحد، افواج نے دشمن کے 5 طیارے مار گرائے: بیرسٹر گوہر

خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اس ایوان میں سیاست مکمل خاموش ہے، سب جماعتیں ملک کے دفاع کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل رات بھارت نے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کیا، لیکن وقت ثابت کرے گا کہ یہ ان کی تاریخی غلطی تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، اس پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ ایسی حماقت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے کھلے دل سے مذمت کی اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا، مگر بھارت نے اس جذبے کو کمزوری سمجھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اپنی خودمختاری اور دفاع کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے جس جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو جواب دیا، اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button