
خلیج اردو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کی درخواست پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا مکمل کر چکے ہیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری حکمنامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ درخواست پر تین اعتراضات دور کر دیے گئے جبکہ دو اعتراضات برقرار ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو برقرار اعتراضات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار آفس متفرق درخواست کو نمبر لگا کر مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کرے اور اپیلوں کی پیپر بُک آئندہ سماعت 10 مارچ سے پہلے تیار کی جائے۔






