پاکستانی خبریں

وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن اور انتخابات کے دوران ڈیوٹی دینے والے سرکاری افسروں کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف جے آئی ٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی، 5رکنی جے آئی ٹی میں کون کون شامل ہوگا۔

خلیج اردو
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن اور انتخابات کے دوران ڈیوٹی دینے والے سرکاری افسروں کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف جے آئی ٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی، 5رکنی جے آئی ٹی میں کون کون شامل ہوگا۔

 

عام انتخابات میں الیکشن کمیشن اور سرکاری افسروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی شامت آگئی،،، وفاقی کابینہ نے مہم چلانے والوں کے تعین کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔

5رکنی جے آئی ٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں کام کرے گی، جبکہ اس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسر بھی شامل ہوں گے۔

پی ٹی اے اور نادرا کے گریڈ 20 کے افسر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔

92نیوز کو حاصل معلومات کے مطابق جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پراپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
جے آئی ٹی مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسروں کو بلیک میل کرنے اور دباؤ ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والوں کا بھی تعین کرے گی۔

 

جے آئی ٹی تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرے گی،،، تحقیقات کے علاوہ مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کیلئے اقدامات بھی تجویز کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button