پاکستانی خبریں

وفاقی حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

خلیج اردو
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےحکومت کو 262 ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری بھیجی تھی تاہم حکومت نے لسٹ میں شامل جان بچانےوالی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

حکام کے مطابق لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی، حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔

حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے فارماسوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button