خلیج اردو
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا بجلی ٹیرف کیا ہوگا،،، آئی ایم ایف نے پاکستان سے تفصیلات طلب کر لی ہیں،،، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا حکومت آئی ایم ایف کو اس ضمن میں اپنا جواب جمعہ تک بھجوائے گی۔
آئندہ مالی سال میں بجلی کا ٹیرف کیا ہو گا،،، آئی ایم ایف نے حکومت سے تفصیلات طلب کر لی ہیں،،، ذارئع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاور ڈویژن سے کراس سبسڈی کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں،،، توقع ہے کہ حکومت جمعہ تک اپنا جواب آئی ایم ایف کو بھجوائے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کراس سبسڈی کے باعث صنعتی شعبےپر 473 ارب روپے کا بوجھ ہے،،، جبکہ صنعتی شعبے کیلئے مسابقتی ٹیرف آئندہ مالی سال سے لاگو ہونے کا امکان ہے،،، یہی نہیں وزارت خزانہ نے گردشی قرض کو منجمد رکھنے کیلئے اس سال مکمل مالی معاونت کی،،،تاہم رواں مالی سال گردشی قرض کو فریز رکھنے کیلئے 976 ارب روپے کی فنانسنگ درکار ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈسکوز کی کم ریکوری کے باعث 263 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ ہے جبکہ نیپرا کے مقرر کردہ ترسیلی نقصانات سے زائد کے باعث ڈسکوز کو 201 ارب کے خسارہ ہو گا ۔۔۔آئی پی پی کو بروقت رقم نہ ادائیگی پر ان کے واجبات پر 177 ارب روپے کا سود بھی ادا کرنا پڑے گا،، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر ڈسکوز کا انتظامی کنٹرول اس سال کے آخر تک نجی شعبے کے حوالے کر دیا جائے گا ۔