
خلیج اردو
اسلام آباد:راولپنڈی ڈویژن میں عام انتخابات کے دوران کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن کی کمیٹی نے سابق کمشنر پنڈی کے سنگین الزامات بارے تحقیقاتی رپورٹ نے تیار کرلی
سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق سنگین الزامات ،،، الیکشن کمیشن کی اعلی سطح کی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں،،، لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا گیا۔
کمیٹی نے اپنی تحقیقات رپورٹ کو حتمی شکل دے دی ہے، کمیٹی نے نہ صرف راولپنڈی ڈویژن کے تمام چھ ڈی آر اوز کے تحریری بیانات قلم بند کئے،،، بلکہ راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ افسروں کے بیان بھی ریکارڈ کئے۔
ذرائع کا دعوی ہے راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی ار اوز اور ار اوز نے سابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے،،، ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی اب تک کی ہونے والی تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ لے گی۔