پاکستانی خبریں

سپریم جوڈیشل کونسل کے جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیدیا

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کو استعفی نہ بچا سکا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دے دیا۔۔۔۔اپنی رائے میں کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرکے تمام مراعات واپس لینے کی سفارش کردی۔

 

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیدیا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی۔ کونسل نے اپنی رائے منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دی۔

 

سپریم جوڈیشل کونسل اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے ججز کیلئے کوڈ آف کنڈٹ کے رول پانچ ججز کو شہرت سے بالاتر ہونے کا پابند بناتا ہے،سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے رول 5 میں ترمیم کر دی جس کے مطابق ججز اگر کوئی وضاحت جاری کریں تو اسے شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا گیا اقدام قرار نہیں دیا جائے گا۔رول پانچ میں ترمیم کے بعد الزامات پر وضاحت دینے کا حق ججز کو دیدیا گیا۔

 

سپریم جوڈیشل کونسل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک جج کو نوٹس جاری کر دیا۔کونسل میں دائر شکایت پر ہائی کورٹ کے جج سے جواب طلب کر لیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات اس وقت دائر ہوئیں تھیں جب وہ حاضر سروس تھے۔ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔

 

تاہم سپریم کورٹ نے شہربانو قریشی فیصلہ کے خلاف حکومت اپیل میں قرار دیا کہ ججز کا استعفی یا ریٹائرمنٹ اسے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے مثتثنی نہین قرار دے سکتا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button