پاکستانی خبریں

شخصیات سے کوئی جھگڑا نہیں، مراعات اور سہولتوں پر اعتراض ہے: مولانا فضل الرحمان

خلیج اردو
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کا کسی شخصیت سے کوئی جھگڑا نہیں، اعتراض صرف چند شخصیات کو ملنے والی غیر معمولی مراعات اور سہولتوں پر ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ قوم کو یہ موقع کیوں ملا کہ وہ آئین کے ایک حصے کو جاگیردارانہ یا یکطرفہ کہے؟ مسئلہ طبقاتی فرق اور مناصب کی خصوصی حیثیت کا ہے جس پر قوم میں پذیرائی نہیں مل رہی بلکہ لوگ اس پر مذاق بھی بنا رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27ویں ترمیم پر جمہوری حق اور پارلیمانی شائستگی کے تقاضے پورے کیے جانے چاہئیں، اس اہم معاملے پر کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے پوچھا کہ اچانک ایسا کیوں کیا گیا؟ اسلامی نظریاتی کونسل کی ایک بھی سفارش پر عمل نہیں ہوا جو سیاسی بصیرت کے خلاف رویہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کون سی سیاسی مجبوری تھی کہ جو کچھ آیا، قبول کرتے گئے؟

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button