سپورٹسپاکستانی خبریں

 چیئرمین پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں سے اظہار تشکر

خلیج اردو
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر کرنے والی تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی ٹیم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے اس ایونٹ کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ تمام ٹیموں کے تعاون کی بدولت پاکستان سمیت دنیا بھر کے شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع ملا۔

محسن نقوی نے پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button