عالمی خبریںپاکستانی خبریں

محسن نقوی کی دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات، پہلگام واقعے پر بھارت کو غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش

خلیج اردو
دوحہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دوحہ میں قطر کے وزیر داخلہ سے ملاقات کی، جس میں پاک بھارت کشیدگی، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں محسن نقوی نے پہلگام واقعے کے تناظر میں پاکستان کا اصولی مؤقف واضح کرتے ہوئے بھارت کو اس واقعے کی آزادانہ اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا ہے، اور اس واقعے کی حقیقت دنیا کے سامنے آنا ضروری ہے تاکہ اصل ذمہ دار کا تعین ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بے بنیاد اور غیر منطقی الزامات عائد کرنا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عظیم قربانیوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

قطر کے وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی اور مختلف شعبوں میں اشتراکِ کار بڑھانے کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button