خلیج اردو
اسلام آباد: موٹروے پر جیپ گاڑی اور ایس یو ویز چلانے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے ادا کرنے ہونگے،اب کم سے کم جرمانہ 500 روپے ہو گا۔ اوورسپیڈنگ پر 750 نہیں 2500 روپے کا چالان بھرنا ہوگا۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ بھی بڑھا کر5000 روپے کر دیا گیا ہے۔ نئے جرمانوں کا اطلاق اگلے ماہ سے ہوگا۔
موٹروے پر گاڑی ، جیپ اور ایس یو وی چلانے والے افراد کو غلطی کرنے پر بھاری جرمانے ادا کرنے ہونگے۔۔۔اوور اسپیڈنگ پر اب ڈرائیورز کو 750کے بجائے 2500روپے کا جرمانہ ہوگا۔
اطلاع عام! pic.twitter.com/tz5REHH5ZH
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) September 19, 2023
کاغذات کے بغیر گاڑی چلانے پر ڈرائیور کو 5000روپے جرمانہ ہوگا۔ ممنوعہ علاقے میں اوورٹیک کا جرمانہ پانچ گنا بڑھا کر 1500 روپے کردیا گیا۔ ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 500 کی بجائے اب پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پولیس گاڑی کی لائٹس استعمال کرنے کا جرمانہ بھی 5 ہزار مقرر کر دیا گیا۔ ڈرائیونگ میں غفلت پر بھی 1500 روپے کا چالان کٹے گا۔
محفوظ سفر کے لئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں! pic.twitter.com/8QfsbUsYzZ
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) September 20, 2023
فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے لگانے پر ایک ہزار، ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر 2 ہزار جبکہ رات کو موٹروے پر سفر کرنے کے لیے خستہ حالت لائٹس پر جرمانہ 5000ہوگا۔
پہلی بار دوران ڈرائیونگ، موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک ڈیوائس کے استعمال پر پابندی عا ئد کی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔ ڈرائیور کے ساتھ ساتھ فرنٹ سیٹ پربیٹھے شخص کیلئے بھی سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کی زیر صدارت اجلاس میں ان کی منظوری دی گئی۔ نئی شرح کے تحت جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔