
خلیج اردو
سوات: سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں سنجیدہ غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس میں پولیس، ریسکیو اور انتظامی افسران کی سنگین لاپروائی سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پولیس نے اس پر عملدرآمد نہ کرایا جبکہ ریسکیو 1122 کے افسران بغیر اطلاع کے چھٹیوں پر چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں ڈی جی ریسکیو 1122، ڈپٹی کمشنر سوات، سابق ایڈیشنل ڈی سی ریلیف، دو غوطہ خور اور محکمہ آبپاشی کے دو افسران کو فرائض میں غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی، جنہوں نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔ متعلقہ محکمے اب ان اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کریں گے۔






