پاکستانی خبریں

بغیر این او سی کلام پاک کی درآمد کی اجازت نہیں ہوگی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی درآمد کیلئے این او سی لازمی قرار دے دیا ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کردی ۔جس کے مطابق قرآن پاک کی درآمد کیلئے وزارت مذہبی امور یا متعلقہ صوبائی محکمے سے این او سی لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارت تجارت کی جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی ریاستوں میں پرنٹ قرآن پاک کی درآمد پر این اوسی کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button