پاکستانی خبریں

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے قائدانہ کردار کا اعتراف، پاک بھارت کشیدگی میں قوم کو متحد کرنے کا کریڈٹ

خلیج اردو
اسلام آباد: معروف امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز” نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو "مردِ آہن” قرار دیتے ہوئے ان کے قائدانہ کردار کو سراہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جنرل عاصم منیر کے دوٹوک اور جرات مندانہ مؤقف نے نہ صرف فوج کے مورال کو بلند کیا بلکہ سیاسی اور معاشی مشکلات میں گھری قوم کو بھی متحد کیا۔

رپورٹ کے مطابق، آرمی چیف نے اپنے حالیہ خطاب میں بھارت کی کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا، جسے نیویارک ٹائمز نے "پختہ قیادت کا عملی اظہار” قرار دیا ہے۔

اخبار نے لکھا کہ جنرل عاصم منیر کے سخت مؤقف نے ایک ایسے وقت میں قومی یکجہتی کو تقویت دی، جب ملک اندرونی چیلنجز سے نبرد آزما تھا، اور ان کی شخصیت نے ایک "استقامت کی علامت” کا تاثر چھوڑا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button