پاکستانی خبریں

پاکستان کے حالات میں ایک سال میں تبدیلی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سابقہ حکومت کا بیڑہ غرق کرنے کا دعویٰ

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں پاکستان کے حالات بدل گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پچھلی حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کرکے چھوڑا تھا، اور جب ہماری حکومت آئی تو کچھ حلقوں نے کہا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، مگر ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم نے مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے، جس کا فائدہ عوام کو پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب 25 روپے کی روٹی 12 روپے کی مل رہی ہے، جو کہ عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ ان کے لیے ایک خواب تھا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے کچھ کریں۔ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام ان کا خواب تھا جو آج حقیقت بن چکا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ فورس ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم کام کرے گی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ماحول کی حفاظت کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا اور اس فورس کا قیام اس بات کا عکاس ہے کہ حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button